ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، امریکا کا سب سے بڑا دشمن اندر سے نکلا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بعد امریکا کے سب سے بڑے دشمن کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل خطرہ ملک کے اندر موجود ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ریڈیکل لیفٹ اور ڈیموکریٹک پارٹی امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں اور ان کی پالیسیاں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا اور کہا کہ یہ عناصر قومی سلامتی کو کمزور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ کا بل پانچویں بار مسترد کر دیا، جس کے بعد سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر فنڈنگ منظور نہ ہوئی تو ملک کے ہوائی اڈوں پر امیگریشن فورس تعینات کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close