عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا 15 ڈالر مہنگا ہو کر 5035 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
ملکی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں ایک تولہ سونا 1,500 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1,286 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ایک تولہ چاندی کی قیمت 8,615 روپے پر برقرار رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






