ماشاءاللہ ! مشہور انگلش کلوگار نے اسلام قبول کر لیا

2023 میں ریلیز ہونے والے مشہور انگریزی گانے ’’ٹو مچ‘‘ کے برطانوی گلوکار اور ریپر سینٹرل سی نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق سینٹرل سی نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کی۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے اور اب وہ مسلمان ہیں۔

27 سالہ ریپر نے یہ بھی بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔ لائیو اسٹریم کے دوران موجود ان کے دوستوں نے انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اسلام قبول کرنے کے اس اعلان سے قبل سینٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی تھی، البتہ مداحوں کی جانب سے ان کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔

4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کی نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے۔

مغربی لندن سے تعلق رکھنے والے سینٹرل سی نے مختلف موسیقی اثرات کو مہارت سے یکجا کرتے ہوئے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی۔ وہ اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے لیرکس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پیشہ ورانہ طور پر سینٹرل سی کے نام سے مشہور اس برطانوی گلوکار کا اصل نام اوکلی نیل سیزر سو ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close