امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ بحال کرنے کے لیے امریکی لابنگ فرموں کو کروڑوں ڈالر ادا کیے، لیکن اس کے باوجود اسے سفارتی محاذ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت نے ایک لابنگ فرم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر دیے تاکہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے مضبوط کیے جا سکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، آپریشن “سندور” کے دوران بھارت نے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطوں کے لیے لابنگ فرموں کی خدمات حاصل کیں، اور ایک بھارتی وفد نے امریکی حکام سے ملاقاتیں ترتیب دینے میں ان کی مدد لی۔ مزید برآں، بھارت نے دو لابنگ فرمز کو مختلف مدت کے لیے ہائر کیا، جن میں ایک کو سہ ماہی پر 1.8 ملین ڈالر اور دوسری کو 75 ہزار ڈالر دیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






