بنگلا دیش میں طالب علم رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد ایک اور سیاسی رہنما کو بھارت کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
بنگالی نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو بھارتی فوج کے سابق میجر کی جانب سے ’اگلی باری تمہاری‘ کی دھمکی دی گئی، جبکہ ایک سابق بھارتی کرنل نے بھی حسنات عبداللہ کو گردن میں گولی مارنے کی دھمکی دی ہے۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بنگلا دیشی ہائی کمیشن کے باہر پرتشدد احتجاج کیا گیا۔ بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشتعل افراد کو ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کی اجازت دی گئی، جبکہ ہائی کمیشن کو ممکنہ احتجاج کی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی شہری پر حملے کو اقلیتوں پر حملے سے تشبیہ دینا بھارتی پروپیگنڈا ہے، جسے مسترد کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






