امریکی امن منصوبے پر یوکرین کی ممکنہ رضامندی کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈھائی فیصد سے زائد تک گر گئی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی کرڈ آئل کی قیمت دو اعشاریہ سات چار فیصد کمی کے بعد ستاون اعشاریہ دو تین ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
برطانوی برینٹ کرڈ آئل کی قیمت دو اعشاریہ پانچ چار فیصد کمی کے بعد اکسٹھ اعشاریہ سات چھ ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین کی امریکی امن معاہدے پر رضامندی کے بعد خام تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔
بین الاقوامی تیل کی منڈی میں قیمت میں زبردست کمی کا پاکستان کے عوام کو لازماً فائدہ ہو گا، لیکن یہ فائدہ چند روز بعد ان تک پہنچے گا۔
طریقہ کار کے مطابق اوگرا پاکستان میں درآمد کیے جا رہے خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لاگت کا حساب کرتا ہے۔ قیمت اور لاگت میں کمی بیشی کے ٹھیک تعین کے بعد آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پٹرول، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






