مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ، بڑا نقصان

ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے قریب لینیرز اسٹیشن پر ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے حادثے میں بیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ٹرین کے کم رفتار سفر کے باوجود تین بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں، جس کے بعد مقام حادثہ پر افراتفری پھیل گئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ہے اور ٹرین سروسز کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ حادثہ دہائیوں پرانے انٹرلاکنگ سسٹم کی ناکامی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جو ٹریک سوئچز کو کنٹرول کرنے والا اہم نظام ہے۔ حکام حادثے کی اصل وجوہات کی تفتیش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close