تائیوان میں طوفان فنگ وُونگ کی آمد سے قبل شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث حکام نے 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔
متوقع طور پر طوفان آج تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، لہٰذا مختلف اضلاع میں اسکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ ادھر فلپائن میں اسی طوفان کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوششیں کر رہی ہیں، تاہم لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی تباہی امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ حکام کے مطابق فلپائن میں 14 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اور بجلی، پانی اور مواصلات کی بحالی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






