کشتی ڈوب گئی، 14 افراد ہلاک، افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

ترکی کے ساحلی شہر بودرم کے قریب بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی ربڑ کی کشتی الٹنے سے کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے۔ صوبہ مغلہ کے گورنر آفس کے بیان کے مطابق 14 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئیں جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

حکام کے مطابق ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ کشتی میں 18 افراد سوار تھے جب وہ بودرم کے ساحل کے قریب الٹ گئی۔ باقی 2 لاپتہ افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔

ترک کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب تارکین وطن یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ ایجیئن کے راستے یونان کی طرف جا رہے تھے۔

ترکی کے ساحلی علاقے کئی برسوں سے غیر قانونی ہجرت کے لیے خطرناک راستہ سمجھے جاتے ہیں، جہاں سے لوگ چھوٹی ربڑ کی کشتیوں کے ذریعے یونانی جزیروں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حکام نے تاحال جاں بحق ہونے والوں کی قومیت یا شناخت سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close