استنبول میں پولیس نے ضلع بیوغلو کے میئر اور ان کے قریبی مشیروں سمیت حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے 40 سیاستدانوں کو حراست میں لے لیا۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ کارروائی مبینہ کرپشن الزامات کے تحت کی گئی ہے اور اسے ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے خلاف کئی ماہ سے جاری کریک ڈاؤن کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ استنبول کے میئر اور صدر رجب طیب اردوان کے بڑے سیاسی حریف، اکرم امام اوغلو، رواں سال مارچ میں گرفتار ہو کر جیل بھیجے گئے تھے جس کے بعد ملک گیر احتجاج شروع ہوگئے تھے۔
اکتوبر سے اب تک استنبول کے 26 میں سے 9 CHP ضلعی میئرز کرپشن کے الزامات میں گرفتار ہو چکے ہیں، تاہم وہ تمام الزامات کو مسترد کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں