نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی اسرائیل پر کڑی تنقید

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے اسرائیلی وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سٹی پر حالیہ حملہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے اور ایسا لگتا ہے کہ نیتن یاہو راستہ بھٹک گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی شدید کمی ہے، جبکہ فلسطینیوں کی زبردستی بےدخلی اور الحاق قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔ کرسٹوفر لکسن نے مزید بتایا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ زیرِ غور ہے۔ آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور فرانس پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close