ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی مشروط حمایت پر شدید ردعمل دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے بعد امریکہ کے لیے کینیڈا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ دوسری جانب برطانیہ نے بھی فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ لندن میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا کہ اگر غزہ کی صورتحال میں بہتری نہ آئی اور اسرائیل نے جنگ بندی، مغربی کنارے پر قبضہ ختم کرنے اور دو ریاستی حل پر رضامندی ظاہر نہ کی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر اجلاس سے قبل کیا جائے گا، اور یہ اسرائیل کے اقدامات پر منحصر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close