سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع گرین ماؤنٹین پارک میں جھولا ٹوٹنے کا ہولناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے۔
سقوط إحدى ألعاب الملاهي في منتزه الجبل الأخضر بمنطقة #الهدا في #الطائف وأسفر الحادث عن 23 إصابة، بينها 3 حالات خطيرة. pic.twitter.com/7F4ToulJRx
— مجتمعنا (@KSASociety) July 30, 2025
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جھولے پر متعدد افراد سوار تھے۔ جھولا اچانک دو ٹکڑے ہوگیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھولا فضا میں بلند ہوتے ہی ٹوٹ گیا، جس پر خواتین اور مرد سوار تھے۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں