ولنیئس: یورپی ملک لیتھوانیا کے وزیراعظم گِنٹاؤتاس پالوکس نے کرپشن الزامات کے پیشِ نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر لیتھوانیا نے وزیراعظم کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گِنٹاؤتاس پالوکس نے صبح فون پر انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے خلاف ان کی ذاتی کمپنیوں سے جڑے ممکنہ مالی جرائم کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں