امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ، ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا تیل کے ذخائر پر مشترکہ کام کریں گے اور اس شراکت داری کے لیے ایک قیادت کرنے والی کمپنی کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ شاید ایک دن ایسا بھی آئے جب پاکستان تیل بھارت کو فروخت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدوں میں مصروف ہیں، مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں جاری ہیں اور ہر رہنما امریکا کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close