جیل پر فضائی حملہ

کیف: روس نے رات گئے یوکرین کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی میڈیا کے مطابق اپوریژیا میں واقع ایک جیل کو نشانہ بنایا گیا، جہاں روسی طیاروں نے 8 فضائی حملے کیے اور جیل کی عمارت پر FAB بم گرائے گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق اس حملے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 35 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ، ڈنیپروپیٹروفسک ریجن میں بھی روسی حملے جاری رہے، جن میں مزید 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close