بھارت نے ایک اور اوچھی حرکت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔
گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل کو بھارت میں بند کیا گیا ہے ، اس سے قبل بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔
علاوہ ازیں بھارت نے سندھ معاہدہ بھی یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کو بھی ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں