پابندی عائد کر دی گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔

آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے ملک میں 16 سال سےکم عمر بچوں پرسوشل میڈیا کی پابندی کا بل ایوان نمائندگان سے منظور کیا جو 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سےمنظور کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹ سے حتمی منظوری کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں