امریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ کے طور پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیم بونڈی کو نامزد کیا ہے۔پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں بونڈی طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں اور ان کے پہلے مواخذے کی سماعت کے دوران جب ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے میٹ گیٹز کو نامزد کیا گیا تھا۔لیکن میٹ گیٹز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے اس لیے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق میٹ گیٹز پر جنسی بدسلوکی اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں جنہیں انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں