معروف کمپنی کے موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

تہران (پی این آئی) ایران نے اپنے معروف موبائل ساز کمپنی موٹرولا کے موبائل فون کے استعمال اور خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ حالیہ اسرائیلی پیجر دھماکوں کے بعد کیا۔ ایرانی وزیر محمد مہدی برادران کے مطابق حکومت نے موٹرولا موبائل فونز کی درآمد، خرید وفروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر محمد مہدی برادران نے کہا کہ ایران کی حدود میں موٹرولا فون ڈیوائسز کی فروخت بھی روک دی گئی۔

اس سے قبل ایران نے اپنی تمام پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی ساتھ رکھنے اور استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔ایران کا یہ فیصلہ حزب اللہ کے اراکین اور تقریباً 3 ہزار دیگر افراد کے زیر استعمال پیجرز اور واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد آیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران نے آن لائن سٹورز پر بھی موٹرولا فونز کی فروخت روک دی۔ ان سٹورز نے یا تو موٹرولا فونز کو ہٹا دیا یا انہیں آؤٹ آف سٹاک میں درج کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close