رن وے پر دو مسافر طیارے ٹکرا گئے

امریکی ریاست جارجیا کے ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹا ایئرپورٹ کے رن وے پر امریکی ایئر لائن کے دو طیارے آپس میں ٹکرائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو جانے والا طیارہ رن وے پر ٹیکسی کے دوران لوزیانا جانے والے طیارے کے پیچھے سے ٹکرایا جس سے طیارے کا پچھلا حصہ نوے کی ڈگری تک مُڑ گیا۔ اس تصادم میں دوسرے طیارے کے پر کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ دونوں طیاروں کے مسافر محفوظ رہے۔امریکی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close