آئی ایم ایف کا اجلاس، پاکستان ایجنڈے پر آیا کہ نہیں؟

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دی گیا ہے، اس نئے کیلنڈر میں بھی پاکستان شامل نہیں ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا 18 ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا، 18 ستمبر کو ایگزیکٹیو بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا۔اس سے قبل بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے، پاکستان کو 2 ارب ڈالرز ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان 1.75 ارب ڈالرز کے کمرشل قرض کے لیے درخواست کر چکا ہے، پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی درخواست کر چکا ہے۔پاکستان اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالرز قرض کی درخواست بھی کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں