ٹوکیو (پی این آئی) سمندی طوفان شنشان جاپان کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کی رپورٹس میں دکھائی گئیں ویڈیو میں ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں گھروں کی چھتوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں پر کاروں کو پہنچنے والا نقصان نظر آرہا ہے اور کیوشو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جہاں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ طوفان کے بعد ہلاکتوں کے علاوہ ایک شہری لاپتا ہےاور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جنوبی کیوشو کے کیگوشیما میں 35 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
سمندری طوفان شنشان کا مرکز ٹوکیو کے جنوب مغرب میں 480 کلومیٹر دور بحرالکاہل میں ہے اور ہوکیڈو کے علاقوں کو لپیٹ میں لیا اور یہاں شدید بارش ہوئی حالانکہ طوفان کی شدت میں جمعے کو کمی آگئی تھی، ہوائیں 25 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں