صحافی کا قتل، سابق سیاستدان کو عمر قید کی سزا

امریکی تحقیقاتی صحافی جیف جرمن کے قتل کےجرم میں سابق سیاستدان رابرٹ ٹیلس کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ صحافی جیف جرمن کا قتل ارادتاً اور منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 47 سالہ رابرٹ ٹیلس کلارک کاؤنٹی کے سابق پبلک ایڈمنسٹریٹر ہیں۔استغاثہ کے مطابق ٹیلس نے جیف جرمن کو آرٹیکلز کی وجہ سے قتل کیا کیونکہ اُنہوں نے آرٹیکلز میں کلارک کاؤنٹی پبلک ایڈمنسٹریٹر کے دفتر میں غلط کام کرنےکےالزامات کا ذکر کیا تھا،

ان آرٹیکلز کی وجہ سے ٹیلس جون 2022ء میں ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔واضح رہے کہ 2 ستمبر 2022ء کو صحافی جیف جرمن کی لاش ان کے گھر کے باہر ملی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close