ایشیائی ملک نے 35 ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا‎

کولمبو (پی این آئی) سری لنکانے سعودی عرب سمیت 35 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی عرب میں سری لنکا کے سفیر امیر اجواد نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی شہریوں کو سری لنکا میں ویزا فری رسائی فراہم کرنے کا بہترین فیصلہ سری لنکا اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے اور کاروباری تبادلوں کو بڑھانے کے لئے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا،عوامی رابطوں میں اضافہ ہوگا اوراس سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 50 سال پورے ہونے کا جشن بھی منایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے جن ممالک کے شہریوں کو ویزا فری رسائی کی اجازت دی ہے،ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، چین، امریکہ، انڈیا، جرمنی، نیدرلینڈ، بیلجیئم، سپین، آسٹریلیا، ڈنمارک، پولینڈ، قازقستان، نیپال، انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان، فرانس، کینیڈا، چیک ریپبلک، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اسرائیل، بیلاروس، ایران، سویڈن، جنوبی کوریا، قطر، عمان، بحرین اور نیوزی لینڈ،روس اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں