لندن(پی این آئی) برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کی یونان کے جزیرے کورفو سے لندن جانے والی ایک پرواز حادثے کا شکار ہوتے بال بال بچ گئی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق اس پرواز میں 181مسافر سوار تھے، جسے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بدترین ٹربولنس کا سامنا کرنا پڑا۔ہوائی جہاز اس دوران اچانک 200میٹر نیچے آ گیا اور اس قدر شدید ہچکولے آئے کہ عملے کے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے دو لوگوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔طیارے کےبحفاظت اترتے ہی زخمی لوگوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں