خرطوم(پی این آئی) افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں کے سبب 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سوڈنی وزارت داخلہ کے مطابق رواں سال ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق 2019 کے بعد سے ہونے والی ان شدید بارشوں نے ملک کے مغربی، شمالی اور مشرقی حصوں کو متاثر کیا ہے اور گھروں، کھیتوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے۔ سیلاب کے سبب جون سے اب تک تقریباً 27 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
مغربی دارفر ریاست کے جبل مارا کے علاقے روکیرو میں بارشوں کے سبب 12 افراد کی موت واقع ہوئی۔علاقے کے روایتی رہنما عبداللہ حسین آدم کا کہنا تھا کہ عموماً جبل مارا میں سیلاب نہیں آتے۔ یہاں بارش بہت ہوتی ہے لیکن پانی بہہ جاتا ہے۔ یہ سال مختلف ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کو نو افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ تین افراد ابھی بھی لا پتہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں