ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار کون ہے؟ امریکا کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم، صدر کی سکیورٹی یونٹ کے سربراہ سید مہدی موسوی سمیت نو افراد اتوار کے روز ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکہ نے ایرانی صدر کی موت پر سرکاری طورپر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اس حادثے کے لیے خود تہران کو ذمہ دار ٹھہرایا۔میتھیو ملر نے کہا کہ”خراب موسم کے باوجود 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا ذمہ دار ایران ہے۔قبل ازیں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا تھا کہ”امریکہ کا اس حادثے میں کوئی کردار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں ایسی کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتا کہ اس حادثے کا سبب کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close