مسجد میں حملہ،شہادتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

کابل (پی این آئی) افغانستان کی مسجد میں حملے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ہرات میں واقع مسجد پر حملہ ہوا اور واقعے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے حکام نے ابھی تک مذکورہ واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ طلوع نیوز سمیت افغانستان کے مرکزی دھارے کے میڈیا پر بھی اس حوالے سے کوئی خبر نہیں۔ علاوہ ازیں ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close