اسلام آباد (پی این آئی) روس نے پاکستان کے چاول پر پابندی کی وارننگ دے دی، پاکستانی چاول کی کھیپ میں ایک کیڑے کی موجودگی کی نشاندہی، پاکستان سے فوری تحقیقات کا مطالبہ۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سروس فار ویٹرنری اینڈ فائٹو سینیٹری سرویلنس (ایف ایس وی پی ایس) نے پاکستان سے درآمد شدہ چاول کی کھیپ پر بین الاقوامی اور روسی فائیٹو سینیٹری ضروریات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں چاول کی کھیپ میں ایک کیڑے میگاسیلیا اسکالرس (لو) کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے اور پاکستانی سفارت خانے کے تجارتی نمائندے سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں