وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے متعلق امریکی صدر کا اہم بیان آگیا

نیویارک(پی این آئی)امریکا وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے خلاف مقدمہ ختم کرنے پر غور کررہا ہے۔

 

 

 

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا، آسٹریلوی حکومت کی درخواست پر جولین اسانج کے خلاف قانونی چارہ جوئی ختم کرنے پر غور کررہا ہے۔ایک صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا امریکا جولین اسانج کے خلاف قانونی چارہ جوئی ختم کررہا ہے؟ امریکی صدر جو بائیڈن نے جواب دیا کہ ہم اس پر غور کررہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے فروری میں جولین اسانج کی آسٹریلیا واپسی کی تحریک کی حمایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close