پنجاب میں کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی پیکج کا آغاز ہو گیا، پنجاب کے کسانوں کو پہلی بار 2 سال کے اندر 300 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔

 

 

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین شاہ کرمانی نے زرعی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے زرعی شعبے میں مجموعی طورپر تقریباً 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ زرعی پیکج کے تحت پہلے مرحلے میں 5 لاکھ کسانوں کو 150 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے جبکہ ساڑھے 12ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ ملے گا۔ اس کے علاوہ فی ایکڑ زمین پر 30 ہزار روپے بلاسود قرض دیا جائے گا، سبسڈیز اور دیگر اقدامات کے ذریعے مزید 100 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے، زرعی پیکج میں 80 فیصد چھوٹے رقبے کے کسان اور کاشت کار شامل ہیں۔ وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین شاہ کرمانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حکومت سنبھالتے ہی 21دِن میں 26 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیاہے، نواز شریف کسان کارڈ کا انقلابی منصوبہ بھی شروع کیاجارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو نوازشریف کسان کارڈ ملے گا۔

close