5.5شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف پھیل گیا

نیویارک (پی این آئی) امریکی شہر نیو یارک میں زلزلے کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 40 میل مغرب میں نیو جرسی تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 20 منٹ پر آیا جس پر بلند عمارتوں اور گھروں سے شہری باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل تائیوان میں 7.4 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا تھا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ 9 افراد ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close