بخارسٹ(پی این آئی) یورپی ملک رومانیہ نے پاکستانی طالب علموں کے لیے سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔
رومانیہ حکومت کی طرف سے پاکستانی طالب علموں کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے سکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔سکالرشپس حاصل کرنے والے طالب علم رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کی یونیورسٹی آف پولیٹینیکا (University of Politehnica)میں انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ان سکالرشپس میں طالب علموں کو کیمیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، انرجی انجینئرنگ، الیکٹرانک انجینئرنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹرز ڈگری کرنے کا موقع ملے گا۔اس کے علاوہ پاکستانی طالب علم سکالرشپس پر ایروسپیس انجینئرنگ، کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سسٹم انجینئرنگ، انڈسٹریل انجینئرنگ، اپلائیڈ انجینئرنگ سائنس اور انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں بھی ماسٹرز ڈگری کے لیے داخلہ لے سکتے ہیں۔
ماسٹرز ڈگری کے امیدواروں کے لیے لازم ہے کہ ان کے پاس بیچلرز ڈگری (16سال) ہو اور ان کی عمر35سال سے کم ہو، جبکہ پی ایچ ڈی امیدواروں کے پاس ماسٹرز ڈگری ایم ایس/ایم فل (17 یا18سال) ہو اور ان کی عمر 40سال سے کم ہو۔ رپورٹ کے مطابق تمام امیدواروں کو ایچ اے ٹی ٹیسٹ سکور مہیا کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن ان تمام قواعدوضوابط میں تبدیلی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں