شانگلہ حملہ، چین نے پاکستان سےبڑا مطالبہ کر دیا

انٹرنیشنل ڈیسک (پی این آئی)چینی سفارت خانے نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حملےکی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے، حملے میں 5 چینی اور ایک پاکستانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں بشام کے مقام پر ایک گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے، تحقیقات کررہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئر سوار تھے۔

حکام کے مطابق مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی کہ راستے میں حملہ آوروں نے بارود سےبھری گاڑی ٹکرادی، جس کے باعث مسافر گاڑی کھائی میں جاگری۔پولیس نے اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کےلیے امددی کارروائیوں جاری ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل یونٹ بھی پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close