غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان

عراق(پی این آئی)غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان۔۔۔عراق میں غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزارت مواصلات نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے لیے درخواست کابینہ کو بھیج دی ہے۔عراقی وزیرمواصلات کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی ملک میں غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے ضروری ہے۔اس ایپ میں تعلیمی مواد کی کمی اور اس کا مقصد مکمل طور پر تفریح فراہم کرنا ہے۔

عراقی وزیرمواصلات کے مطابق حکومت کے سخت اقدامات کے باعث عراق کو فحش مواد دیکھنے والے صارفین کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں