تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، جانی نقصان

ریاض(پی این آئی) مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق،21 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق افطار سے کچھ دیر قبل تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر مسجد کے باہر افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی۔جائے وقوعہ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی دوسری گاڑیوں سے بھی ٹکرائی تھی۔واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close