ویب ڈیسک (پی این آئی)آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریکِ جرم ہونے کے الزام میں عالمی عدالت انصاف میں دعویٰ دائر کر دیا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم اینتھونی البانیزکے خلاف دعویٰ آسٹریلیا کی معروف لاء فرم نے دائر کیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہناہے کہ آسٹریلیا کے وزیراعظم کے خلاف دائر دعویٰ پر 100 سے زائد وکلا کے دستخط ہیں، دعوے میں آسٹریلوی کابینہ اور پارلیمان کے اہم ارکان کو بھی شریک جرم ٹھہرایا گیاہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ملزمان پر اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کے لیے امدادی تنظیم اُنروا کی فنڈنگ روکنےاور اسرائیل کو فوجی امداد دینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ان افراد پرآسٹریلوی باشندوں کو غزہ پر حملوں کی اجازت دینے کا بھی الزام ہے جبکہ آسٹریلوی وزیر اعظم پراسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینی نسل کشی ممکن بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اینتھونی البانیز آرٹیکل 15 کے تحت عالمی عدالتِ انصاف کو ریفر ہونے والے پہلے مغربی لیڈر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں