بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کا معاملہ،چین کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت کی ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے سامان سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی سامان سے متعلق بھارتی دعوے غلط ہیں ، سامان ایک چینی کمپنی نے بنایا ہے اور اس کا استعمال دفاعی مقاصد کے لیے نہیں ہوسکتا۔چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سامان برآمدی کنٹرول کے تابع نہیں ہے۔اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے تجارتی سامان کو قبضے میں لینے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سادہ سی کمرشل لیتھ مشین کا معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارہ پاکستان میں آٹوموبِل صنعت کو پرزے فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close