ن لیگ کا عوامی محاذ سے پہلے خارجہ محاذ سنبھالنے کا فیصلہ

لاہو ر(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی محاذ سے قبل خارجی محاذ سنبھال لیا اور اسی سلسلے میں شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کا وفد 3 روزہ دورہ پر چین جائے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ (ن) لیگ نے عوامی محاذسے پہلے خارجہ محاذسنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے اور نوازشریف کی سفرا سے ملاقات کے بعد شہبازشریف بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کا وفد 3 روزہ دورہ پر چین جائے گا، جہاں ان کی کمیونسٹ رہنمائوں اورحکومتی شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے چین کے دورے پر جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close