سینیٹ کے رکن پر ساتھی خاتون سینیٹر سے زیادتی کی کوشش کا الزام

پیرس (پی این آئی) فرانس کے ایوان بالا سینیٹ کے رکن جوئل گوریو کو اپنی ساتھی خاتون سینیٹر سے زیادتی کی کوشش کے الزام کے بعد پارٹی کی رکنیت سے معطل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 66 سالہ جوئل گوریو کو جمعے کو حراست میں لے کر ان پر الزامات عائد کیے گئے تاہم 48 گھنٹوں بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔۔۔۔۔

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جوئل گوریو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے منگل کو اپنے گھر پر خاتون سینیٹر سینڈرین جوسو کو دیئے جانے والے مشروب میں نشہ آور چیز ملائی جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ وہاں سے چلی گئیں۔۔۔۔۔ اس حوالے سے جوئل گوریو کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ خاتون سینیٹر کے ساتھ زیادتی کا ارادہ نہیں رکھتے تھے اور انہوں نے سینڈرین جوسو سے معافی بھی مانگ لی ہے اور یہ سب غلطی سے ہوا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close