بھارت تعلیم پر 250 ارب ڈالر سے زیادہ اور پاکستان 2 ارب خرچ کر رہا ہے، بڑا انکشاف

کراچی(آئی این پی )ضیا الدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ بھارت دبئی کے تیل سے زیادہ دنیا بھر میں ایجوکیشن ایکسپورٹ کر رہا ہے، روبوٹک سرجری مہنگی ہے اور یہ روٹین سرجریز کے بجائے مخصوص آپریشن کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ۔کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ضیا الدین بورڈ کی کاوشوں سے چھوٹی سی چیز کر پائے ہیں۔

ہمارا ایجوکیشن سسٹم ڈائون ہو رہا تھا تعلیم خراب ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یو جی سی ختم کر کے ایچ ای سی بنا دی۔ ہماری تین تجاویز آئی بی سی سی نے منظور کرلیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پہلی تجویز یہ تھی کہ بچہ آزادی سے سبجیکٹ منتخب کرے۔ ہم نے آئی بی سی سی کو گریڈنگ سسٹم کا فارمولا دیا۔ میٹرک 11سال، انٹر دو سال اور یونیورسٹی 3 سال ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی سی سی نے انٹر سے گریڈنگ کے نفاذ کا کہا ہے۔ سپلیمنٹری امتحانات ختم، سالانہ ون اور ٹو امتحان ہوں گے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ بھارت دبئی کے تیل سے زیادہ ایجوکیشن ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ بھارت تعلیم پر 250 بلین ڈالر سے زیادہ اور ہم 2 بلین خرچ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close