ڈھاکہ (پی این آئی) عام انتخابات سے قبل بنگلہ دیش میں پولیس نے ملک گیر کریک ڈاؤن میں اپوزیشن کے آٹھ ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔۔ مغربی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والی پرتشد ریلی کے بعد اپوزیشن کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی بڑی تعداد میں گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اگلے برس جنوری میں ملک میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اس کے اتحادی حالیہ مہنیوں کے دوران وزی اعظم حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑے بڑے مظاہرے کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حسینہ واجد مستعفی ہو کر حکومت غیرجانبدار نگران حکومت کے سپرد کریں جس کی زیرنگرانی عام انتخابات منعقد ہوں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں