پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی ناکام بنا دی، والد اور دولہا گرفتار، نکاح خواں فرار

لاڑکانہ (آئی این پی )لاڑکانہ میں پولیس نے کم عمر بارہ سالہ لڑکی کی شادی ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق بارہ سالہ لڑکی کی شادی کروائی جارہی تھی کہ پولیس نے تقریب میں چھاپہ مار دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد اور دو لہا کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران نکاح خواں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعہ کا مقدمہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت وومن تھانہ میں درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close