ترک صدر کا یورپی یونین سے نکلنے کا عندیہ، وجہ بھی سامنے آگئی

انقرہ (پی این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انقرہ یورپی یونین سے الگ ہوسکتا ہے۔

ترک صدر اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک جانے سے قبل استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین خود کو ہم سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے،ہم صورتحال کا خود جائزہ لیں گے اور ہم کوئی اور سمت بھی لے سکتے ہیں۔ترک صدر کا بیان یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ترکیہ کے 27 رکنی بلاک کے ساتھ الحاق کا عمل موجودہ حالات میں دوبارہ شروع نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close