نمازیوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی، مراکش زلزلہ کی ایک مسجد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

رباط(پی این آئی)مراکش میں خوفناک زلزلہ کے متاثرین کی دردناک داستانیں سامنے آرہی ہیں۔ پورے ملک میں سوگ منایا جارہا ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کے دوران مسجد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ان مناظر نے لوگوں کو خوف زدہ کرکے رکھ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکش کے ایک علاقے میں ایک مسجد میں لگائے گئے ایک نگران کیمرے میں ریکارڈ ویڈیو میں

صبح کے وقت آنے والے زور دار زلزلے کے مناظر دکھائے گئے۔فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نمازیوں کے پیروں تلے زمین کانپ رہی ہے ۔ اس سے پہلے کہ دھاڑ جیسی آوازیں سنائی دیں۔ پھر بجلی چلی گئی، اس دوران حاضرین نے بغیر رکے اپنی دعائیں جاری رکھیں۔ اس ویڈیو کلپ کو سماجی روابط کی ویب گاہوں پر پھیلا دیا گیا۔ ویڈیو کلپ دیکھ کر لوگوں کی بہترین تاثرات پر مبنی تبصرے کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close