فرانسیسی عدالت نے طالبات پر عبایا پہننے پر پابندی پر فیصلہ سنا دیا

پیرسن(پی این آئی)فرانس کی اعلیٰ عدالت نے فرانس کے اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دے دیا۔

 

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی اعلیٰ عدالت دی اسٹیٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی قانونی ہے،اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں۔ واضح رہے کہ فرانس کی حکومت نے گز شتہ ماہ اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ فرانسیسی حکومت کی عبایا پابندی کے خلاف مسلم تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دیا۔ فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عبایا پابندی کے قانون پر عملدرآمدکے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں