ڈالر کی قدر میں کمی کے پیچھے آرمی چیف کا کیا کردار ہے؟ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن سیکرٹری نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن سیکرٹری جنرل ظفرپراچہ کا کہنا ہےکہ آرمی چیف نے جو اقدامات لیے اس کے مثبت اثرات آرہے ہیں۔

 

 

 

آج کے دن کوپاکستانی معیشت کے لیے بہترین قرار دیتے ہوئے ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اسمگلرز اور ہورڈنگ کرنے والے پریشان ہیں لیکن دیکھنا ہےکہ کریک ڈاؤن کتنا دیرپا رہتا ہے۔ ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح ایسا نہ ہوکہ کریک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ڈالر پھر اوپر چلا جائے، صرف ڈنڈا چلانے سے کام نہیں چلےگا، ہمیں اپنی پالیسیاں بھی صحیح کرنےکی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیاں قومی خزانے میں اربوں روپے ٹیکس ادا کرتی ہیں، ایکسچینج کمپنیوں کو بینک کے لائسنس بھی دینے چاہئیں، بینکوں کو ایکسچینج لائسنس ملنا خوش آئند ہوگا۔

close