بھارتی فوج کا ایک اور کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی فوج ایک کے بعد ایک کرپشن اسکینڈل کی زد میں ہے، سامنے آنے والے ایک اور اسکینڈل نے بھارتی فوج میں بدعنوانی کا پردہ فاش کردیا ہے۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل نے اپنی ہی فوج کو اربوں روپیکا چونا لگا دیا۔ بھارتی فوج کے کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے تین برس میں 6 ارب سے زائد کی کرپشن کی۔سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کو صرف کاغذات پرکرایے پر لیا گیا،

ان الزامات پر بھارتی کرنل کو کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف جاسوسی کو ہتھیار بنا کربھارتی فوج میں وسیع پیمانے پرکرپشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close