کینیڈا نے بھارت کیساتھ تجارتی مذاکرات کیوں روک دیئے؟

اوٹاوا (انٹرنیوز) کینیڈا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات روک دیئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈیا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات روک دیئے ہیں۔اٹاوہ میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اٹاوہ نے ہم سے درخواست کی ہے کہ نئے تجارتی معاہدے کے لئے جاری بات چیت روک دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم سے اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی،

جلد نئے معاہدے کے تحت مذاکرات کئے جائیں گے۔دوسری جانب بزنس کونسل آف کینیڈا نے کہا ہے کہ کینیڈا میں مقیم خالصتان کی حامی سکھ کمیونٹی کی سرگرمیوں پر بھارت نے کینیڈا سے کئی بار شکایات کی ہیں،یہ پہلو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات میں رکاوٹ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close